قاہرہ (ہمگام نیوز) مصر کے شہر جیزہ کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 112 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مصری ریلوے حکام کے مطابق جیزہ اور قاہرہ سے جنوب کی جانب جانے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر قریبی ڈھلوان میں جا گریں۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں لوگوں کو الٹی ہوئی بوگیوں میں زخمی مسافروں کو تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ انھوں نے متعلقہ ریاستی اداروں کو حادثے کے اسباب کی تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے تعین کی ہدایت کر د
ی ہے۔















