زابل(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل کی مرکزی جیل میں قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، اتوار 15 نومبر 2026 کی علی الصبح زابل کی مرکزی جیل میں قید ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جسے اس سے قبل قتل کے الزام میں قصاص کے تحت موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت محمد امین آتشگر ولد حبیب اللہ، عمر 25 سال کے نام سے ہوئی ہے، جو زابل شہر کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، محمد امین کو ستمبر 2020 میں، جب ان کی عمر 19 سال تھی، قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً چھ سال قید میں گزارنے کے بعد زابل کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔
انہیں جمعرات 12 نومبر 2026 کو زابل کی مرکزی جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد اتوار 15 نومبر 2026 کی علی الصبح ان کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی۔















