یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںتربت: فوج کی جانب لگائی گئی جاسوس کیمرے اور ٹاور پر حملہ

تربت: فوج کی جانب لگائی گئی جاسوس کیمرے اور ٹاور پر حملہ

تربت ( ہمگام نیوز ) کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جاسوسی کیلئے لگائے گئے کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔

زرائع کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کی جانب جاسوسی کی غرض سے لگائے گئے کیمرے اور یوفون موبائل کمپنی کے ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا ۔

خیال رہے کہ مزکورہ علاقے میں فورسز پر مسلسل حملوں کے بعد گزشتہ مہینے میں فورسز نے انہی علاقوں میں جاسوسی کیلئے تین بڑے کیمرہ نصب کیے ہیں جس سے بلوچ چادر اور چار دیواری بھی محفوظ نہیں ہے علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باجود فورسز نے کیمرے اتارنے سے انکار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز