کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ، پولیس اہلکار کو ہزارہ ٹاون سے پولیس لائن جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ـ پولیس کے مطابق،بے نظیر پل پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا ہے۔ محمد جواد نامی پولیس کانسٹیبل ہزارہ ٹان سے پولیس لائن ڈیوٹی پہ جارہا تھا کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
پولیس کانسٹیبل جواد پر جان لیوا فائرنگ کے بعد نا معلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیرا کرتے ہوئے مقتول پولیس کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔