جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںگوادر، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

گوادر، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

گوادر ( ہمگام نیوز ) گوادرکے علاقے شنکانی در میں روڈ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے شنکانی در میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک تیز رفتار پانی کی ٹینکر نے مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جبکہ واٹر ٹینکر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز