کوئٹہ (ہمگام نیوز) سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص قتل۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی زریں میں مسمی لطیف اور مسمی بابل ولد عبدالحکیم قوم جتک نے فائرنگ کرکے اپنی بہن بنام گل بخت دختر عبدالحکیم قوم جتک بعمری 18۔20 سال سکنہ کلی زرین اور احمد علی ولد صوبہ خان قوم جمالی سکنہ کلی زرین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق لوگ اپنی معمولی معمولی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر لوگوں کو قتل کرکے انہیں سیاہ کاری کا نام دیتے ہیں۔
لورالائی کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر ٹوڈی کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تفصیلات کے مطابق لورالائی کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر ٹوڈی کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی لورالائی تیز رفتار ٹوڈی کوئٹہ جارہی تھی بچی پیدل تھی بچی کی شناخت ثریا بی بی دختر محمد دین قوم اتمانخیل ساکن شاہ کاریز سے ہوئی ہے بچی کی لاش کو سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ٹوڈی ڈرائیور ٹوڈی سمیت موقع سے فرار ہو گیامذےد کارروائی لورالائی پولےس کررہی۔