کرمان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو فجر کے وقت کرمان جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات پیر کے روز صبح کے کرمان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 38 عبدالغفار شیہکی ہاشمزہی ولد غلام نبی کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ نوک آباد دپتان( تفتان) کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2020 میں عبدالغفار کو صوبہ کرمان میں ماہان چوکی سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
ہفتہ کے روز اس قیدی کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے جنرل جیل سے اس جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز گیارہ بجے کے قریب اس کے والد، اہلیہ اور بہنیں اس سے آخری ملاقات کر سکے۔
واضح رہے کہ موصولہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرمان جیل میں آج پھانسی پانے والوں کی تعداد میں کئی بلوچ اور غیر بلوچ شہری بھی شامل ہیں۔