ہرنائی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے زردالو چرگ غوژ کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے ہرنائی جانے والے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے مسافروں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیم سے ظاہر ہوتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آزادی پسند تنظیم نے چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے آنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے اور ایک ایک کرکے انہیں جانے دیا۔ چیکنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا تاہم اس دوران کسی گرفتاری کی خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
آزادی پسند تنظیم کی جانب سے گزشتہ شب اچانک چیکنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں البتہ واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ پاکستانی فوج و انٹیلیجنس کے افسران کے موومنٹ کیلئے مشہور ہے ۔