کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔

انھوں نے تفصیل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے نو اگست کو شام ساڑھے نو بجے آپسر آپدارک میں فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انھوان نے کہاہے کہ تربت شہر اور گردونواح میں کئی چیک پوسٹوں کے باوجود سرمچار بہترین حکمت عملی کے ذریعے  دشمن کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے قابض فوج حواس باختگی کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے ہر حملے کے بعد اندھادھند فائرنگ اور عام لوگوں کو حراساں کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہمارے ایسے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں ۔