کوئٹہ( ہمگام نیوز ) پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چمن پاٹک شہید اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کے نزدیک گذشتہ رات تقریبا تین بچے چھاپہ مار کر فیاض علی کو دوسری دفعہ جبری لاپتہ کر دیا ۔
انھیں گزشتہ اگست 2021 میں نو ماہ تک ٹارچر سیل میں ازیت دینے کے بعد رہا کیاگیا تھا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کے گھر میں گھس کر عورتوں کو زدکوب کرتے ہوئے انھیں جبراً لاپتہ کر دیا ہے ۔
نرگس فیاض نے اپنے شوہر کی دوبارہ جبری گمشدگی بارے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھی ہے کہ اسکے شوہر کو پھر سے وہی “نامعلوم لوگ” انکے گھر سے جبراً اٹھا کر لے گئے ہیں جو سب کو معلوم ہے کہ یہ لوگ کو ن ہیں ؟
انہوں کے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ انہیں بار بار تنگ کیوں کیا جا رہا ہے، وہ جائیں تو کس کے پاس جائیں؟
انہوں نے مزید لکھی ہے کہ “گھر میں سوتے ہوئے نہ خواتین کا لحاظ کیا گیا نا بچوں کا آدھی رات گھر میں پھلانگ کر گھس گئے اور اسکے شوہر فیاض علی کو جبری لاپتہ کر دیا گیا ۔
آپ کو علم ہے فیاض علی کے پہلے گمشدگی دوران ان کی بیوی نرگس نے اپنی شیرخوار ننھے بچے کے ساتھ گزشتہ سال نو ماہ تک اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے مسلسل کبھی سڑکوں تو کبھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتی رہیں آخر کار ان کی چیخ پکار رنگ لے آئی مگر وہ پھر لاپتہ کئے گئے ۔
دریں اثناء پنجگور چتکان سے رات گئے خفیہ اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر فقیر ولد خدا ئے دوست نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان بنیادی طورپر پنجگور پروم دز کے رہائشی ہیں فورسز کے آئے روز کے چھاپوں سے تنگ آکر وہ اس وقت نکل نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے جب ان کے دس سالہ بھائی چاکر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے شہید کردیا ۔
علاوہ ازیں شال سے ریڈیو زرمبش کے نمائندے نے رپوٹ دی ہے کہ شال کے مختلف علاقوں کلی قمبرانی، کیچی بیگ اور سریاب میں رات گئے پاکستانی فورسز نے کئی گھروں پر چھاپے مارکر لوگوں کو سرچ آپریشن کے نام پر ہراساں کیا ہے ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی نے سوشل میڈیا پر ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکی تنظیم کے ریسرچ کو آرڈینیٹر حوران بلوچ کے گھر فورسز کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر اسکے والد کو دھمکی دیکر ہراساں کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی حوران کو کام کرنے سے روکیں۔
دوسری جانب اس واقع کی وی بی ایم پی (تنظیم) نے مذمت کی ہے اور حکومت سے واقعہ کی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ اور اعلان کیا ہے کہ شال میں فورسز کے سرچ آپریشن کے نام پر مختلف علاقوں میں چھاپے، فیاض علی کی دوبارہ جبری گمشدگی
تنظیم کے ریسرچ کو آرڈینیٹر بانک حوران بلوچ کے گھر فورسز کی بھاری نفری کا چھاپہ انکے شریف والد کو ہراساں کرکے دھمکی دینا کہ بیٹی کو انسانی حقوق کی سرگرمیوں سے دور رکھنا
ان تمام واقعات کے خلاف وی بی ایم پی کی طرف سے آج شام ہنگامی پریس کانفرنس کیا جائے گا۔














