پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںکسرکند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ قابض ایرانی فورسز آئی آر...

کسرکند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ قابض ایرانی فورسز آئی آر جی سی کے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی

کسرکند ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز کسرکند اور جکیگور محور پر تلنگ گاؤں کے سنگم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے IRGC کا ایک مقامی اہلکار ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت پیرسہراب دشتیاری کے گاؤں کلسکان سے تعلق رکھنے والے ’سوالی بلوچ‘ کے نام سے بتائی گئی ہے، جبکہ اطلاع موصول ہونے تک زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 واضح رہے کہ ہلاک ہونے والا سوالی نامی شخص جو کلسکان کے گاؤں پیرسہراب دشتیاری سیکٹر کا رہائشی تھا اور کسرکند آرمی بیس کے اہم ارکان میں سے ایک تھا، جو اپنی شفٹ بدل کر موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا راستے میں گاڑی میں سوار افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز