سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبلوچ طلباء کی جبری گمشدگی اور حوران بلوچ کے گھر ریاستی اداروں...

بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی اور حوران بلوچ کے گھر ریاستی اداروں کے چھاپے کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا۔ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ طلباء اور نوجوانوں کی ‏جبری گمشدگیوں میں تیزی، تنظیم کے کوآرڈینٹر حوران بلوچ کے گھر پر ریاستی اداروں کےچھاپہ اور انہیں ہراساں کرنے اور لاپتہ آصف اور رشید کے ہمشیرہ سائرہ بلوچ کو دھمکیاں دینے کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام کل 16 اگست کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔

نصراللہ بلوچ نے سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں، وکلاء برادری اور سول سوسائٹی سمیت اہل کوئٹہ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کی اہلخانہ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کام کرنے والے لوگوں کی تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز