دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکراچی، گڈاپ میں دوسگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ڈوب کرجاں بحق

کراچی، گڈاپ میں دوسگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ڈوب کرجاں بحق

کراچی(ہمگام نیوز ) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی تالاب میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے ۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دو نوجوان ہلاک ہو چکے تھے جبکہ تیسرے کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا ۔مرنے والوں میں دو سگے بھائی وقاص اور یوسف بھی شامل ہیں جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت شان کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی عمریں سولہ سے بائیس سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز