سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں پانچ بلوچ قیدیوں کی پھانسی

زاہدان سینٹرل جیل میں پانچ بلوچ قیدیوں کی پھانسی

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعرات کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں پانچ بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صبح کے وقت زاہدان کے جیل حکام نے پانچ بلوچ قیدیوں کو منشیات کے الزام میں پھانسی دی ہے ۔

 ان پانچ بلوچ قیدیوں کی شناخت 29 سالہ عبدالصمد خادم ولد خداداد ساکن زھک ، یعقوب اجباری ولد شیر جان ساکن قرقوک زہدان ,محمد انور براہوئی” ان کا تعلق زاہدان سے ہے اور ایک بلوچ قیدی جنکا تعلقب”قنبرزہی” خاندان سے لیکن تاحال ان کا نام سامنے نہیں آیا ہے ۔ جو کہ زاہدان سے ہے۔ خبر لکھے جانے تک پھانسی پانے والے دوسرے شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

  رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو 2017 میں زھک میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے زاعدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔تقریباً ایک ماہ قبل اسے سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے زابل جیل سے زاہدان سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ، یعقوب کو 2018 میں زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز