سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز کی فائرنگ سے بلوچ مزدور شہید

قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز کی فائرنگ سے بلوچ مزدور شہید

سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق سراوان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں میں تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ مزدور شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سراوان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تیل کے کاروبار سے منسلک ایک موٹرسائیکل سوار بلوچ مزدور

25 سالہ وحید دہانی ولد جان محمد ساکن سیب و سوران سراوان شہید ہوگیا ۔

 رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس فورسز نے جو پہلے ہی راستے میں گھات لگائے بیٹھے تھے، بغیر کسی وارننگ اور روکے بغیر، ایک موٹرسائیکل اور دو خالی گیلن لے کر سرحد سے واپس آنے والے واحد پر فائرنگ جس سے وہ زخمی ہو کر تڑپنے کے بعد شہید ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز