دمشق(ہمگام نیوز ) کرد ملیشیا زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی ہفوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے 18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ لڑائی میں متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی۔