کوئٹہ( ہمگام نیوز ) گزشتہ دنوں مسیحی برادری کے دو بھائیوں کے ناحق قتل کے بعد ان کے والد برکت مسیحی نے اپنے گھر میں صحافیوں کے سامنے اپنی فریاد رکھتے ہوئے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میرے دو جوان بیٹے زکریا مسیح اور طارق مسیح کو لیویز کیو آر ایف رسالدرا میجر شیرمحمد مری، ناٸب رسالدار نظرمحمد مری و دیگر ساتھیوں نے قتل کیا معزز عدالت مجھے انصاف دے اب بھی مجھے خطرہ ہے ملزمان پر ایف آٸی آر درج ہے عبوری ضمانت پر ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرکے اُنہیں سزا دی جائے ـ

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے برکت مسیح نے اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا میرے دو بے گناہ بیٹوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے بااثر ملزمان کی عدم گرفتاری سے مجھے اور میرے باقی بیٹوں اور اہل خانہ کی زندگی کو شدید خطرہ ہے میرے دیگر بیٹوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ایک نقاب پوش شخص کالے گاڑی میں آکر میرے بیٹے کو دھمکی دی کہا کہ میجر رسالدار شیرمحمد اور نذر محمد کا نام لیا تو آپکے گھر کو دستی بم سے اڑاٸینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آٸی آر میں نامزد ملزمان نے مل کر میرے دو جوان بیٹے ذکریا مسیح کوہلو اور طارق مسیح کو ژوب کینٹ میں قتل کرکے میرا گھر اجاڑ دیا صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے برکت مسیح کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو نائب رسالدار نذر محمد مری نے صبح گھر سے اٹھا کر لیویز لاٸن کوہلو میں صفاٸی کے بہانے لے گیا تھا اور واپس نہیں آیا اسی صبح میرے بیٹے زکریا مسیح کی لاش کوہلو سٹیڈیم سے ملی ہے ہم تحقیقات کرتے گٸے پھر قاتلوں کا پتہ چلا اس سے پہلے میں نے ملزمان کو اس لیے نامزد نہیں کیا کیونکہ وہ بااثر اور طاقتور تھے اور مجھے خطرہ تھا کہ میرے دیگر بیٹوں کو بھی قتل کریں گے اب بھی تین ملزمان لیویز رسالدار شیرمحمد مری، لیویز سپاہی حبیب اللہ مری، لیویز سپاہی جلال خان کھیتران گرفتار نہیں ہیں 16 ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت سے بار بار ضمانت لے کر کھلے عام گھوم رہے ہیں مجھے ان ملزمان سے شدید خطرہ لاحق ہے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہیکہ میرے دونوں بیٹوں کے قتل میں ملوث مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دیکر میرے ساتھ انصاف کیا جائے،*

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا اس وقت میں پولیس فورس کے حفاظت میں ہوں مجھے پولیس فورس پہ پورا یقین ہے اور مطمعین ہوں،

انھوں نے مزید کہا میں آج پریس کانفرنس کے زریعے اپنا فریاد پوری دنیا کے سامنے رکھ رہا ہوں میں کرسچن ہوں مظلوم ہوں میرے والی وارث کوٸی نہیں ہے معزز عدالت سے انصاف کی امید رکھے ہیں،

کرسچن کمیونٹی پاکستان کے اعلیٰ حکام، کورکمانڈر پاکستان، آئی جی ایف سی بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، ڈی آئی جی سبی رینج، ایف سی کمانڈیٹ کوہلو عاطف صاحب، ڈپٹی کمشنر کوہلو، ونگ کمانڈر سید عمران نصیر، ایس پی کوہلو بابر مشتاق، آئی ایس آئی کے آفیسران، ایم آئی کے آفیسران اور تمام حساس ادارے مجھے انصاف دلاٸیں میں ایک غریب اور بے بس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں میرے کمانے والے دو جوان بیٹوں کو قتل کردیا گیا اب میرے گھر میں راشن تک نہیں ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے،،

واضح رہے کہ کہ لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری کوہلو میں لیویز فورسز کو سرکاری سرپستی میں بطور ایک ڈیتھ اسکواڈ استعمال کر رہا ہے ۔ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ سے لے کر بھتہ خوری اور لوگوں کو قابض پاکستانی فوج کی آڑ میں دھمکیاں دینا سمیت غنڈہ گردی ان کا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ علاقے میں اپنی ظلم و زیادتی سے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا کر پاکستانی فوج کی خوشنودی حاصل کر رہا ہے ۔