کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس کا کنواں دھماکے سے تباہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں ڈل کے علاقے میں گیس کے کنواں نمبر 2 کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ اس سے دو دن قبل بھی ضلع ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے زین لوٹی میں تین گیس پائپ لائنوں کو مسلح افراد نے دھماکوں سے تباہ کردیا تھا۔
دوسری جانب زین کوہ کے دامن جوڈیر کے علاقے میں مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ علاقائی زرائع کا کہنا ہے جوڈیر کی طرف سے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہے۔