کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں جاری گزشتہ پانچ روز سے جاری فوج کشی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی (شال) نے احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں گھر گھر آپریشن،بےگناہوں کی جبری گمشدگی اور ریاستی جبر و تشدد کیخلاف 16 ستمبر کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرہ سہ پہر ساڑے تین بجے ڈگری کالج سریاب سے بلوچستان یونیورسٹی تک کیا جائے گا جس میں بلوچ اور مظلوم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈیرہ بگٹی میں بلوچوں پر جاری تشدد کیخلاف انکے آواز بنیں۔