سوئی (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے ایک اور بلوچ، شاہ دوست بگٹی ولد سوری بگٹی کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

شاہ دوست پی پی ایل میں ملازم ہیں اور اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہے تھے کہ گیس فیلڈ کے گیٹ نمبر 2 پر انہیں روک کر خفیہ ادارے کے اہلکار اپنے گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔

یاد رہے کہ شاہ دوست بگٹی کے بھائی اور کونسلر علی دوست بگٹی اور ان کا چچا پٹھان ولد مڑزیان پہلے ہی قابض پاکستانی خفیہ اداروں کی حراست میں ہیں ۔