نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بیرجند نہبندن محور میں قابض ایرانی فورسز نے ایک چلتی گاڑی کا تعاقب کیا تیز رفتاری کے باعث پولیس کی گاڑی سڑک سے اتر کر الٹنے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

 ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کیپٹن “حسن طاہری” اور اسٹیوریکم “سجاد زرع مقدم” اور زخمی اہلکار کی شناخت فرسٹ لیفٹیننٹ “رستم تنگسار” کے نام سے ہوئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق یہ اہلکار سڑک سے ہٹ گئیں اور گزرنے والی کار کا پیچھا کرنے اور کار پر قابو نہ پا سکنے پر حادثہ پیش آیا۔