واش(ہمگام نیوز ) بروز منگل واش میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں قابض ایرانی مرصاد فورسز نے بلوچ شہری کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے 31 سالہ اسفند درازہی ولد شہسوار نام شخص شہید ہوا ۔
واضح رہے کہ سنیچر کو ضلع واش(خاش) کے گاؤں گرنچن میں اسفند سڑک عبور کر رہے تھے کہ اس سڑک پر تعینات فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے براہ راست ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور سر پر کئی گولیاں لگنے سے وہ شہید ہو گیا۔