میناب(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز میناب میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ایرانی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جب ایک ٹریفک افسر نے میناب جاشک محور پر گزرنے والی گاڑی کو روکنے کے لیے اس کے آگے چھلانگ لگائی، تو وہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوگیا ۔

 اس اہلکار کی شناخت “جاسم حسینیان” بتائی گئی ہے جو تھرڈ لیفٹیننٹ کے عہدے کے کیڈر کا افسر تھا۔

 یہ واقعہ گوڈو چوکی پر پیش آیا اور وہاں سے گزرنے والی کار کے ڈرائیور کو فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ۔ خبر لکھے جانے تک اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔