چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل راسک شہر سے ایک بلوچ شہری کو آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس فورسز نے چابہار روڈ تھانے سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ یاسین صبوری ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی جو کہ راسک رہائشی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق صبوری راسک سے چابہار جاتے ہوئے آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کے گرفتار کرکے لے گئے۔