سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو روتک بارڈر روڈ پر قابض ایرانی آرمی نے ایک بلوچ ایندھن برادر شخص کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک تیلکش زخمی ہوگیا۔ اس بلوچ کی شناخت 21 سالہ امان اللہ نوتیزہی ولد عباس ہے۔

  رپورٹ کے مطابق فوج نے روتک سرحدی راستے پر اس بلوچ ایندھن بردار پر بغیر روکے اور وارننگ دیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی اس کی ٹانگ میں لگی وہ زخمی ہوگیا اسے مقامی لوگوں زاہدان کے اسپتال میں اپنی مدد آپ کے منتقل کردیا۔