چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار مارکیٹ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر چار بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کی شناخت اور الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس وزارت انٹیلی جنس کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستوں نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ چابہار کے ایک مارکیٹ کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر ان افراد کو گرفتار کر لیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری تشدد اور مار پیٹ کے ساتھ کی گئی ، سادہ کپڑوں میں ملبوس فورسز نے فوری طور پر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اور ہتھکڑیاں لگا کر انہیں ایک گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔