اصفہان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت تین قیدیوں کو اصفہان کی جیل میں پھانسی دی گئی، جن میں ایک بلوچ قیدی بھی شامل تھا جسے اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان(اسپنتان/اسپنتانگ) میں گزشتہ روز صبح کے وقت ایک بلوچ سمیت تین قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔

  اس بلوچ قیدی کی شناخت “دین محمد میرخانی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ دیگر دو قیدیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جن پر بھی منشیات فروشی کا بھی الزام ہے ۔