سراوان (ہمگام نیوز) ہفتہ کی صبح سراوان شہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں ناہوک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹویوٹا ہائیلکس اور پیوجوٹ 405 کاروں پر سوار افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان سے 35 کلومیٹر دور گاؤں ناہوک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ذکریا رئیسی نامی شخص کو قتل کر دیا ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شام کوہان کے علاقے میں ڈھائی بجے کے قریب سراوان شہر سے 35 کلومیٹر دور ناہوک گاؤں میں پیش آیا اور گردن پر دو گولیاں لگنے سے زکریا کی موت ہوگئی۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔