دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeانٹرنشنلزاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر جرمنی میں...

زاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر جرمنی میں بلوچستان پیپلز پارٹی کا پرامن اجتماعات کا انعقاد

برلن(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتہ کو بلوچ انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں نے بلوچستان پیپلز پارٹی کے تعاون سے زاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر جرمنی میں پرامن ریلیاں نکال کر اجتماعات کا انعقاد کیا ۔

 یہ اجتماع کولون شہر میں دیگر ایرانیوں، گروہوں، جماعتوں اور سیاسی تنظیموں کی بڑی موجودگی اور زاہدان خونی جمعہ کے شہداء کی یاد میں منعقد ہوا، جو 30 ستمبر 2022 کو زاہدان میں قابض ایرانی آرمی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے ۔

 سیاسی اور انسانی حقوق کی شخصیات کے ان اجتماعات میں بلوچستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے تقاریر کیں اور بلوچستان کے عوام کی جدوجہد کی حمایت کی جو کہ گزشتہ دو سال سے جاری

ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز