بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
آج بروز اتوار 27 اکتوبر کو بیرجند جیل میں منشیات کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی۔
پھانسی پانے والے اس قیدی کی شناخت، 47 سالہ اسماعیل شاہ بخش ولد عطا محمد ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق: “اسماعیل کو 30 مئی 2021 کو بیرجند شہر میں افیون کی کی 60 کلو منشیات کی نقل و حمل اور رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسے عدالت میں ابہام سے بھرے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ پیر کی شام کو بیرجند سنٹرل جیل کے وارڈ 105 اسے منتقل کردیا گیا تھا ۔ تاکہ اسے پھانسی دیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہا کچھ عرصہ قبل اسماعیل کو دل کے عارضے کی وجہ سے اپنے خرچ پر جیل سے باہر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کی دل کی انجیو سرجری ہوئی تھی، اور تقریباً دو ہفتے قبل انہیں دوبارہ جیل کمپلیکس کے باہر اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ جبکہ آج صبح اسے بیرجند کی جیل پھانسی دے دی گئی ۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے میں ایک اور بلوچ قیدی منصور حدادی کو بھی اسی جیل میں پھانسی دی گئی ہے ۔