{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تفتان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو تفتان کے گوہرکوہ سیکشن میں واقع گاؤں حافظ احمد پر قابض ایرانی آرمی نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری سمیت اس کے دو بیٹوں کو تشدد کرنے کے بعد انہیں غیر ملکی قرار دے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 ان بلوچ شہریوں کی شناخت 45 سالہ یعقوب دہمردہ ولد باز محمد اور ان کے دو بیٹے 22 سالہ خالد دہمردہ اور ابراہیم دہمردہ کو تشدد کے ساتھ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تینوں گوہرکوہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوپہر گوہرکوہ کے گاؤں حافظ احمد میں اس خاندان کے گھر پر کئی فوجی گاڑیوں اور ذاتی لائسنس پلیٹ پر مشتمل دیگر گاڑیوں پر آکر اس گھر پر حملہ کرکے گھر میں دہشت پھیلا کر تینوں کی گرفتاری کے بعد گھر کے دیگر افراد کو بھی زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ خاندان کے والد ایک کسان ہیں اور گاؤں کے غریب لوگوں میں سے ایک ہیں، اور ان کا بیٹا ابراہیم گاؤں میں سائیکلوں کی مرمت کا کام کرتا ہے۔”