ابوظبی (ہمگام نیوز) ہالی وڈ کے شہرت یافتہ سُپر اسٹار ٹام کروز کی بلاک بسٹر جاسوسی سیریز ’ مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ٹام کروز اس میں بطور ایجنٹ ایتھان ہنٹ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
فلم کے نئے ٹریلر نے مغربی فلمی دنیا کے سپر اسٹار کو بظاہر اب تک کی سب سے مشکل اور چیلنجنگ مشن سر کرنے کی آزمائش میں ڈالا ہے۔
ٹریلر کے آغاز میں ایجنٹ ایتھان ہنٹ اپنی موٹر سائیکل ایک چٹان کے آخری سرے پر روک کر دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہے، ایجنٹ یوجین کیٹرج اس...
نیویارک ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی موسم خزاں کی سب سے حالیہ پیش کش ’ریڈ نوٹس‘ گذشتہ جمعے کو امریکی سٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوئی جسے معتدل ریویو ملے۔
بین الاقوامی پیمانے پر ہونے والی چوری پر مبنی اس فلم میں اداکار ڈوائن جانسن بطور پولیس والے، رائن رینلڈز بطور فن پاروں کے چور اور گیل گادوت، ان سے بہتر چور کا کردار نبھا رہے ہیں۔
تاہم بہت سے نقادوں کو یہ محسوس ہوا کہ فلم کی کہانی اور کرادار ایسے ہی ہیں جیسے بہت سی پہلی فلموں میں دیکھے گئے ہیں۔...
ممبئی ( ہمگام نیوز) بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو تقریباً چار ہفتے بعد ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں کروز شپ پارٹی سے منشیات کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ نے تین دن کی سماعت کے بعد 23 سالہ آرین خان کو منشیات کے معاملے میں ضمانت دی تھی تاہم ضمانتی دستاویزات کی عدم دستیابی کی وجہ سے انھیں ایک رات مزید جیل میں گزارنی پڑی۔
یہ دستاویزات سنیچر کی صبح ساڑھے پانچ بجے جیل کی انتظامیہ کے حوالے کی...
ممبئی ( ہمگام نیوز) بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ’نسل پرستی‘ کا مسئلہ ’اقربا پروری‘ کے مسئلے سے زیادہ بڑا ہے۔
2020 ایمی کے لیے نامزد اپنی فلم ’سیریس مین‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے 47 سالہ بھارتی اداکار نے بالی وڈ ہنگامہ کو بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ یں ’کئی سالوں سے‘ نسل پرستی کا مقابلہ کیا ہے۔
رنگینیت کے موضوع پر نواز الدین صدیقی نے اپنی شریک اداکارہ اندرا تیواری کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ جب ڈائریکٹر سدھیر مشرا نے انہیں ’سیریس مین‘ میں مرکزی...
دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا ہے کہ انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپے کے دوران 86.5 گرام حشیش برآمد کی گئی ہے۔ ان کے شوہر ہرش لمباچھیا بھی ان کے ساتھ اس گھر میں رہتے ہیں۔
’انڈیاز بیسٹ ڈانسر' نامی ریئلٹی شو کی مشترکہ میزبانی کرنے والے جوڑے کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔
این سی بی بالی وڈ انڈسٹری میں منشیات کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور یہ چھاپہ اس سلسلے کی ایک...