یکشنبه, می 12, 2024
Homeفلمی دنیابالی وڈ میں ’نسلی امتیاز‘ کا مسئلہ ’اقربا پروری‘ سے بڑا ہے:...

بالی وڈ میں ’نسلی امتیاز‘ کا مسئلہ ’اقربا پروری‘ سے بڑا ہے: اداکار نوازالدین صدیقی

ممبئی ( ہمگام نیوز) بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ’نسل پرستی‘ کا مسئلہ ’اقربا پروری‘ کے مسئلے سے زیادہ بڑا ہے۔
2020 ایمی کے لیے نامزد اپنی فلم ’سیریس مین‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے 47 سالہ بھارتی اداکار نے بالی وڈ ہنگامہ کو بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ یں ’کئی سالوں سے‘ نسل پرستی کا مقابلہ کیا ہے۔
رنگینیت کے موضوع پر نواز الدین صدیقی نے اپنی شریک اداکارہ اندرا تیواری کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ جب ڈائریکٹر سدھیر مشرا نے انہیں ’سیریس مین‘ میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا تو بالی ووڈ میں بہت سے فلمساز ان کی رنگت سے متعلق باتیں کرنے لگے۔

بالی وڈ اداکار نے مزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے ذاتی طور پر بالی ووڈ میں رنگ و نسل پرستی سے متعلق امتیازی سلوک کا مقابلہ کیا۔
نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’میں نے کئی سالوں تک نسل پرستی کے خلاف جنگ کی اور مجھے امید ہے کہ سانولی رنگت کی حامل اداکارائیں بھی ہیروئن بنیں گی۔ یہ بہت اہم ہے‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز