شال (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے پنجگور کے نواحی علاقے پروم کی سولہ اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ کتابچہ کے شکل میں جاری کیا ہے، اکیس صفحات پر مشتمل بلوچ لٹریسی کیمپئین کی کتابچے میں سولہ اسکولیں جس میں دِز، لگورک، کلکور، بندیکین، جائین، شاہمراد بازار، گومازی، کلات بازار، مکِد اور کوہ بُن سمیت دیگر گاؤں کے اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ شامل ہیں۔
مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم کے کیمپئین بلوچ لٹریسی کیمپئین کے تحت پروم کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا جہاں اسکولوں کی حالات تباہی کے مناظر پیش کررہے ہیں، بہت سے اسکولیں بند...
ہمگام نیوزڈیسک: ایک عالمی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے تقریباً پانچ سالوں میں اپنا اعلیٰ سطحی وفد ایران بھیجا جب امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا کہ پیانگ یانگ اور تہران سے ہتھیاروں کی فروخت نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور یوکرین میں روس کی جنگ کو ہوا دینے میں مدد کی ہے۔
اس سفر کی ایک غیر معمولی عوامی رپورٹ میں، سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے ایک جملے میں کہا کہ شمالی کوریا کا وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ اقتصادی تعلقات یون جونگ ہو کر رہے ہیں، منگل کو پیانگ یانگ سے تہران کے لیے روانہ...
لندن (ہمگام نیوز ) حماس کے ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار نے خبر رساں ادارے 'اے پی' کو بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ پانچ سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے جنگ بندی پر تیار ہو کر ہتھیار بھی چھوڑ سکتا ہے۔ بشرطیکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 کی فلسطینی حدود کی بنیاد پر منظور کر لیا جائے۔
یہ ریمارکس خلیل الحیہ نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں ایسے وقت میں دیے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کئی ماہ سے بے نتیجہ ثابت ہو رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق فلسطینی...

استنبول (ہمگام نیوز) ترکیہ میں آزادی پسند تنظیم PKK/KCK کی جرمن شاخ کا سرغنہ صائم چقمق گرفتار کرنے کا ترکی کا دعوی اور ترکیہ کے سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق خفیہ ایجنسی MIT اور استنبول ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کر کے آزادی پسند صائم چقمق کو استنبول سے گرفتار کیا اور بعد ازاں جیل بھیج دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صائم چقمق، آزادی پسند تنظیم PKK/KCK کی بیرون ملک کاروائیوں میں فعال کردار ادا کر رہا تھا۔ جہدکار کو پولیس تھانے کی ضروری کاروائی کے بعد عدلیہ منتقل کیا گیا۔
تہران (ہمگام نیوز) ایک عدالت نے بدھ کے روز ایرانی گلوکار اور لبرل خیالات کے حامل سمجھے جانے والے توماج صالحی کو سزائے موت سنائی ہے۔ صالحی تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید ہے۔
33 سالہ صالحی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب مہسا امینی نامی بائیس سالہ ایرانی لڑکی کو لباس سے متعلق ایرانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایرانی پولیس نے گرفتار کیا اور اسی دوران اس کی ہلاکت ہوجانے پر ستمبر 2022 میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
ایران کے طول وعرض میں پھیل جانےوالے ان ہنگاموں کے دوران سینکڑوں لقمہ اجل...