دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

داعش کی بربریت:15خواتین کے چہروں پہ تیزاب پھینک دیا

بغداد( ہمگام نیوز)۔۔۔۔۔عراق کے شہر موصل میں داعش نے نقاب نہ پہننے پر 15 خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینک دی ان خواتین کو نقاب نہ پہننے پر موصل کے علاقے سلامیہ سے حراست میں لیا گیاتھا۔ عراقی شہریوں کے مطابق اس بہیمانہ اور انسانیت سوز سزا کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

جنوبی سوڈان میں باغیوں نے 89 بچوں کو یرغمال بنا لیا

کمپالا(ہمگام نیوز)جنوبی سوڈان میں باغیوں کے ایک گروپ نے 89 بچوں کو یرغمال بنا لیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے بیان کے مطابق باغیوں نے مالاکال کے علاقے میں ایک ایک گھر کی تلاشی لی اور 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاحال واضح نہیں کہ کارروائی میں کون سا گروپ ملوث ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں باغی نوعمر بچوں کو اغوا کر کے انہیں جنگی تربیت دیتے ہیں اور بعد ازاں پرتشدد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں جن میں اغوا برائے تاوان، بم دھماکے اور خودکش حملے وغیرہ...

’طالبان کی اعلیٰ قیادت افغان حکومت سے مذاکرات پر تیار‘

افغانستان میں طالبان کے قریبی ذرائع نے بی بی سی پشتو کو بتایا ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستانی ’حکام‘ نے افغان طالبان سے رابطے کیے اور انھیں مشورہ دیا کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں جس پر افغان طالبان نے کہا تھا کہ وہ اپنی اعلی قیادت سے اجازت لے کر جواب دیں گے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی اعلی قیادت نے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم افغان طالبان نے باضابطہ طور پر مذاکرات کے عمل کی تصدیق نہیں...

نائجیریا : بوکوحرام کا گاؤں پر حملہ , 34 افراد قتل

میدغوری (ہمگام نیوز)نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے گاؤں پر حملہ کر کے 34 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔جنگجوؤں نے لوٹ مار کے بعد گھروں کو آگ لگا دی، بے بس دیہاتی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق بوکوحرام جنگجوؤں نے ریاست بورنو کے ایک گاؤں پر حملہ کیا۔ جنگجو موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار تھے اور انہوں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 34 افراد موقع پر ہی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ...

قلات میں فائرنگ ایک شخص قتل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) قلات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاتفصیلات کے مطابق اتوار کو قلات ڈویژن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی تاہم فوری طورپر لاش شناخت نہیں ہوسکی