شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںبلوچ ڈاکٹرز فورم کے نئی تشکیل کردہ ضلعی کابینہ کو مبارک باد...

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے نئی تشکیل کردہ ضلعی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتےہیں:بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بلوچ ڈاکٹرز فورم کی طرف سے نئی تشکیل کردہ ضلعی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کے فقدان جیسے گمبھیر مسائل کو اعلی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا،ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ” گو کہ ان مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کی ذمےداری وفاقی اور صوبائی حکومت پر لاگو ہوتی ہیں لیکن بلوچ ڈاکٹرز فورم کا یہ کٹھن ذمہ داری اپنے کندھوں پہ اٹھانا بلاشبہ ایک قابل تحسین اقدام ہے جس سے ناصرف بلوچستان کے لوگوں کو درپیش صحت کے مسائل کا تدارک ہو گا بلکہ دور دراز آبادیوں کو فائدہ پہنچے گا.
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں موجود تمام تر تنظیموں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر اپنے پروگرام ترتیب دیں کیونکہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی کارکردگی ہم کے سامنے ہیں. تمام اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں موجود ادارے زوز بروز ابتری کی طرف جارہے ہیں.
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر کے عوامی مسائل حل کر گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز