جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبھارت وپاکستان کشیدگی میں اضافہ سیاچن کے قریب پاکستانی جنگی طیاروں کی...

بھارت وپاکستان کشیدگی میں اضافہ سیاچن کے قریب پاکستانی جنگی طیاروں کی پرواز۔

نیودہلی،اسلام آباد(ہمگام نیوز) بھارت کی طرف سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملے کے دعوے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔ لیکن پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی فوج کے اس دعوے کے بعد بدھ کو پاکستانی فضائیہ نے سیاچن گلیئشیر کے قریب فضائی مشقوں کا آغاز کیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز