جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے فوجی چوکی پر حملہ و ایک مخبر کی...

بی آر اے نے فوجی چوکی پر حملہ و ایک مخبر کی ہلاکت ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب خاران کے علاقے لجے و پتکن کے درمیاں بیہی میں قائم فوجی چوکی میں ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز دشت میں وسیم نامی مخبر کو حراست میں لیا تھا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کراچی میں سلطان نامی اور بلنگور کیمپ میں عرفان نامی فوجی افسران سے ملاقاتیں کیں جنھوں نے اسے بلوچ سرمچاروں کی نکل و حرکات اور ان کے ہمدردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا اور مخبری کی مد میں ملنے والے رقوم کو ایک موبائل ٹاور کی ملازم کی تنخوا کی صورت میں وصول کرتا رہا۔ اس کے علاوہ افسران نے اسے منشیات فروشی کی بھی اجازت دے رکھی تھی۔ تمام اعترافات اور تحقیقات کے بعد مخبر وسیم کو گزشتہ شب سیچی بازار کے قریب ہلاک کیا گیا۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی کاروائیاں ایک مکمل آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز