جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے گچک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے گچک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پنجگور سے ملحقہ گچک و گرد نواح کے علاقوں میں آرمی آپریشن کے دوران متعدد افراد کی گرفتاری اور گھروں کو جلانے کے بعد واپس لوٹنے والے فوجی قافلے پر گچک کے قریب بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا دو گاڑیوں میں موجود فوجی اہلکار اور انکے کیلئے مخبری کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا ایک لینڈ کروزر اور صرف گاڑی کو خاص ہدف بنایا گیا جن میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں کانوائے میں موجودان دونوں گاڑیوں میں قومی غدار ثناء عیدو کی موجودگی کے اطلاعات تھی جو آپریشن میں پاکستانی فوج کیلئے علاقائی حوالے سے لوگوں اور گھروں کی نشاندہی کررہا تھا۔ اس حملے میں ثناء عیدو کے زخمی و ہلاک ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہے ۔ ترجمان جئیند بلوچ نے کہا کہ سرینڈرکرنے والے تمام افراد جواس وقت پاکستانی فوج کے لئے مخبری کررہے ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انکو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز