جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2300دن ہوگئے

لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2300دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2300دن ہوگئے اطہار یکجہتی کرنے والوں میں سالویشن فرنٹ کے ایگزیکٹو باڈی کے ممبربانک زمور آزاد کابینہ کے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں آگ و خون کا منظر کو گہرا بنانے والی طاقت آئے روز نت نئے انسانی المیوں اور جبر استبداد کے بہیمانہ مظاہرہ سامنے لا رہی ہے وہ تمام علاقے بلوچ قومی مزاحمت کی گہری وسیع سماجی بنیادیں ہیں مقتدرہ ریاستی قوتوں کی مسلح جارحانہ کارروائیوں اور مختلف ازمائشوں کا سبب سے زیادہ نشانہ بنائے جار ہے ہیں فور وسز اور خفیہ اداروں کے آپریشنز اور بلوچ نوجوانوں طلباء سیاسی و سماجی کارکنوں صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی اغوا نما گرفتاریوں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی تشدد زدہ مسخ لاشوں کی برآمدگی روز کا معمول بن چکی ہے مگر حکمران قوتوں ان زمینی ناقابل تردید حقائق کو کسی کی ذہنی اختراع قرار دے کر بلوچستان میں جاری فورسز کے آپریشن سے مکمل انکاری ہیں لیکن کارروائیوں سے انکار کے دعووں کی ایک نفی گزشتہ دنوں بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں نظر آئی اس دوران فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بمباری سازو سامان اور کثیر نفری کے ساتھ مچھ اور آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا جسمیں مقامی آبادی کو شدید جانی ومالی نقصان پہنچا۔ متعدد عام بلوچ شہید ہوئے و زخمی ہوئے اور 50خواتین و بچوں کو حراست میں لیکر غائب کردیا گیا اس بے رحمانہ آپریشن کو جو جواز فراہم کرنے کیلئے سرکارنے دعویٰ کیا کہ شہید اور زخمی اور گرفتار کئے جانے والے بلوچ تنصیبا ت اور اہلکاروں پر حملے کرنے والے تھے وائس فار مسنگ پرسن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ سے کہاکہ جبکہ مقامی آبادی اور مختلف سیاسی وسماجی حلقوں اور خواتین نے ان سرکاری دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ فورسز کے آپریشن میں عام لوگوں کو زیر عتاب لایا گیا حسب روایت اس بہمانہ کارروائی پر سیاسی و مذہبی جماعتوں لبرل حلقوں کے بار ہا
سامنے آنے والے اظہار خیال کے مطابق سرکاری اثاثوں و مفادات کو نشانے بنانے والے حملہ آور پہل کرتے ہیں ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ 14نومبر 2015سے لاپتہ افراد شہید کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو ئٹہ سے کراچی منتقل ہو رہاہے تمام بہی خواہوں شکر گزار ہیں کہ جنوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا خاص کر میڈیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز