جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںمشکے: پاکستانی آرمی کی بربریت جاری 5لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد

مشکے: پاکستانی آرمی کی بربریت جاری 5لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد

مشکے(ویب نیوز) مشکے پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،پانچ بلوچ فرزندوں کی مسخ لاشیں برآمد، درجن بھر گھر نذر آتش کئی فرزند اغوا،5 افراد کے شہادت کی اطلاعات،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرمی نے مقامی انتظامیہ کو فون کیا کہ آکے نوکجو،ریندگ آرمی چوکی سے تین لاشوں کو لے جائیں جس پر مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو فوجی چوکی سے لیا جو مسخ تھیں، جنکی شناخت،اختر ولد علی محمد،درویش ولد نورالدین اور عمر ولد رحیم خان سے ہوئیں واضح رہے کہ اختر اور درویش مزدور تھے جو زمینوں پر کام کر کے اپنی گزر بسر کرتے تھے جنکو کچھ روز قبل پاکستانی فوج نے کھیتوں سے حراست بعد لاپتہ کیا جبکہ عمر بلوچ گاڑی ڈرائیور تھے۔ان لاشوں کی وصولی کے بعد پاکستانی فوج نے مقامی انتظامیہ کو فون کیا کہ دو مزید لاشیں جیبری مشکے آرمی کی چوکی پر ہیں انکو آکے لے جائیں۔پاکستانی آرمی نے مشکے کے علاقے مُرمائی و گرد نواع میں آبادیوں پر حملہ کر کے غوث بخش،باران بلوچ، عبدالحق، کینگی ولد محمد، بدل خان ،بہرام بلوچ، شکاری محمد بخش سمیت کئی لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کے بعد گھر مکمل جلا دئیے ، تاحال مشکے کے مذکورہ علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز