شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہلکار ہلاک...

ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہلکار ہلاک تین زخمی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف دھماکے، ایک ہلاک تین زخمی، اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں نامعلوم افراد نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے موٹر سائیکل کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپ سے شہر کی طرف جارہے تھے جس کے نتیجے میں ایک شخص حاصل خان کرمازئی بگٹی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں بھی ریاستی ایما پر سرگرم علم دین ولدصوبانی قوم سیدیانی بگٹی کو مسلح افراد نے ایک بم حملے کا نشانہ بنایا جس میں وہ شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت بہت تشویش ناک بتائی جارہی ہے زرائع کے مطابق علم دین گزشتہ سال ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں دو بلوچ سرمچاروں کے شہادت میں بھی ملوث تھا۔ جبکہ ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں بھی بم دھماکے کی اطلاعت ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز