شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںکوئٹہ سے لاہور جانے والی خاتون کاپاکستانی اہلکار نے ریپ کردیا

کوئٹہ سے لاہور جانے والی خاتون کاپاکستانی اہلکار نے ریپ کردیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین میں بہاولپور کے قریب (سمہ سٹا میں) 2 روز قبل مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی سماعت اور قوت گویائی سے محروم ایک خاتون کو 3 مرتبہ طبی معائنے کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔یہ واقعہ ہفتہ (27 مئی) کو پیش آیا، جب 3 بچوں کی ماں مذکورہ خاتون اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سے سفر کر رہی تھیں۔خاتون نے اپنے رشتے داروں کو (اشاروں کی زبان میں) بتایا کہ وہ واش روم گئیں جہاں ایک نامعلوم شخص نے انھیں روک کر ریپ کا نشانہ بنایا۔خاتون کے بہنوئی نے واقعے کی اطلاع ریلوے پولیس کو دی، جنھوں نے ٹرین کی تمام بوگیاں چیک کیں اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جو پنجاب رجمنٹ کا ایک سپاہی ہے اور بلوچستان کے شہر چمن میں تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز