چهارشنبه, می 8, 2024

خبریں

تازہ ترین

ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کا پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خاش سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری جو پہلے ہی قابض ایرانی سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا، کو پاکستانی مقبوضہ کے شہر دالبندین میں ایک موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ فیروز نرونی ولد غلام رسول جو کہ قابض ایران کو پہلے مطلوب تھا اسے گذشتہ روز دالبندین میں ایک موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، فیروز جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کا رہائشی تھا اور وہ دالبندین...

معروف بلوچ گلوکار بلال نصروی کو زاہدان میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

زاهدان (ہنگام نیوز) بروز منگل کو زاہدان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف بلوچ گلوکار "بلال نصروی (ریگی)" پر مھطری اسٹریٹ اور 88ویں آرمرڈ ڈویژن کے سامنے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا تاہم وہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ 29 سالہ بلال نصروی ریگی کا تعلق شیرآباد، زاہدان سے ہے ۔ اس گلوکار نے پہلے بھی بلوچ اور بلوچستان کی تعریف میں نظمیں اور اشعار گائے تھے اور اپنے گیتوں کے ذریعے بلوچستان کی خوبصورتی کو قوم کے سامنے پیش کیا تھا ۔

تربت میں سابق صوبائی وزیر کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت شہر میں سابق صوبائی وزیر بی این پی کے سنئیر رہنما سید احسان شاہ کے گھر پر گرینڈ حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات نامعلوم افراد نے تربت سٹی میں واقع سابق صوبائی وزیر بی این پی مینگل کے سنیئر رہنما سید احسان شاہ اور سنیٹر بی بی نسیمہ احسان کے گھر کی داخلی دروازے کے قریب گرینڈ پھینکا جو زوردار دہماکہ سے پھٹ گیا۔ دہماکہ کے نتیجے میں ایک گاڑی اور بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق...

بلیدہ، چوروں کی فائرنگ سے دکان دار ہلاک۔

بلیدہ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق گزشتہ شب بلیدہ میں چوروں نے ایک دکان میں داخل ہوکر چوری کی کوشش کی تاہم دکان دار کی مزاحمت پر چوروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دکان دار کی شناخت باز محمد ساکن بارکھان کے نام سے کی گئی جس کے سینے میں ایک گولی لگی ہے ـ پولیس کے مطابق مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ یاد رہے کہ بلیدہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں عام شھریوں کے لوٹنے کے درجنوں واقعات پیش آرہے ہیں۔ حتی کہ راہ چلتی عورتوں کے زیورات اتارنے اور موبائل فون چھین لینے کے...

تمپ سے تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ۔

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ میں پل آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز نے تین بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح کسانو کے مقام پر مقامی آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو گاڈیوں میں ڈال کر لے گئے۔ جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں میں دو بھائیوں سمیت 3 نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی...