کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ایف سی سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ اور اتحاد کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔