اتوار, جون 16, 2024
ہومانٹرنشنلاسرائیلی فوج کا حماس کے رہ نما احمد یاسر القرہ کو ہلاک...

اسرائیلی فوج کا حماس کے رہ نما احمد یاسر القرہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے ٹینک شکن میزائلوں کے میدان میں حماس کے ایک سرکردہ کارکن کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے سات اکتوبر کے حملے میں حصہ لینے والے ٹینک شکن میزائلوں کے شعبے میں حماس کے ایک سرکردہ کارکن "احمد یاسر القرہ" کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ "غزہ ڈویژن نے ملٹری انٹیلی جنس اتھارٹی اور پبلک سکیورٹی سروس کی قیادت میں خان یونس میں ایک جنگی طیارے نے حملہ کیا جس میں دہشت گرد احمد یاسر القرہ کو ہلاک کر دیا گیا۔ القرہ حماس کے عسکری ونگ میں اینٹی ٹینک میزائل یونٹ میں ایک اہم عنصر سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "فضائی کارروائی کی تیاریوں کے دوران یونٹ 414 نے دہشت گرد کے قریب ایک بچے کو دیکھا اور اس کے دیکھتے ہی حملہ بند کر دیا"۔

اس نے کہا کہ "بچے کے عمارت سے دور جانے کے بعد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان میں حماس ایلیٹ فورسز کا ایک دہشت گرد صہیب رائد ابو رضا اور انس ابو رجیلہ شامل تھے اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کےساتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز