جمعه, می 10, 2024
Homeانٹرنشنلاسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وادی اُردن کے علاقے...

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وادی اُردن کے علاقے میں’سرکاری اراضی’ کے طور پر اعلان کردہ 8 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔

یروشلم: (ہمگام نیوز) اسرائیل سن 1967 سے قبضہ کردہ  مغربی کنارے کے علاقوں  میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے عمل کو  جاری رکھے ہوے ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن (کے اے این) کی خبر میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے وادی اردن کے علاقے میں 8 ہزار ڈیکیر اراضی پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے قبضہ کر لیا کہ یہ “سرکاری زمین” ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے  کہ ضبط کی گئی زمین کو غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تقریباً 7 لاکھ یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں مقیم ہیں۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں یہودی آباد کاری کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز