ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںاسپین:نیٹو کے فوجی اڈوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مارچ

اسپین:نیٹو کے فوجی اڈوں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مارچ

میڈرڈ(ہمگام فارن نیوز)اسپین میں نیٹو کے فوجی اڈوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔عوام نے دارالحکومت میڈرڈ سے ائربیس توری تک 18کلو میٹر طویل مارچ میں حصہ لیا۔نیٹو نے حال ہی میں اسپین میں جوائنٹ آپریشن کا ہیڈکوارٹرز قائم کیا ہے جس میں 10 ہزار مربع میٹر کے بنکر کی تعمیر بھی شامل ہے ۔مارچ کا اہتمام جنگ کے خلاف گلوبل پلیٹ فارم نامی تنظیم نے کیا تھا۔ مارچ کے شرکا نے اسپین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے نیٹو اور سامراجیت کے خلاف نعرے بازی کی۔شرکا نے حکومت سے فوجی اخراجات میں کمی اور ملک میں نیٹو کے فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نیٹو کے مفادات کیلئے عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے جس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں۔

-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز