ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںپاکستانی مظالم پہ آواز بلند کرنے کی وجہ سے سبین محمود کو...

پاکستانی مظالم پہ آواز بلند کرنے کی وجہ سے سبین محمود کو قتل کیا گیا : خان قلات

( لندن) برطانیہ کے شہر لندن میں پرنس محی الدین بلوچ نے ایک بلوچی دیوان کا انعقاد کیا جہاں مغربی اور مشرقی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے.دیوان کے آغاز میں خان کلات میر سلیمان داؤد خان شرکا سے درخواست کی کہ کراچی میں قتل ہونے والے انسانی حقوق کے کارکن سبین محمود کی ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے. خان کلات نے کہا کہ سبین نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان پر ہونے والے ریاستی ظلم و جبر پر آواز اٹھائی جس کی وجہ سے انھیں قتل کیا گیا ہے.
پرنس محی الدین نے کہا کہ وہ برطانیہ کے ٹوئر پر آئے ہوئے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ یوکے میں رہنے والے تمام بلوچوں سے ملاقات کرے اور اس ضمن میں وہ عنقریب ایک میٹنگ بھی بولائنگے.دیوان میں لندن کے علاوہ یوکے کے شہر کارڈیف سے بھی بلوچوں نے شرکت کی ہے اور کچھ بلوچ ناروے سے بھی آئے ہوئے تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز