جمعه, می 10, 2024
Homeانٹرنشنلاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر انسانی حقوق کی...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر انسانی حقوق کی پاسداری کا بل منظور کیا۔

جنیوا: (ہمگام نیوز) رپورٹ کےُ مطابق یہ قرارداد امریکا کی جانب سے تجویز کی گئی تھی جس کو چین سمیت 123 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

مختلف ممالک اے آئی سے جڑے خدشات کے پیش نظر اس قسم کے اقدامات کر چکے ہیں، ممالک کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے جمہوری نظام میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ سے منظور شدہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’مصنوعی ذہانت کے نظام کا نامناسب یا بدنیتی پر مبنی ڈیزائن یا اس کی تیاری، لانچنگ اور استعمال سے ایسے خطرات لاحق ہیں جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نومبر میں امریکا، برطانیہ اور ایک درجن سے زائد ممالک نے پہلا عالمی معاہدہ متعارف کرایا تھا، جس میں مصنوعی ذہانت کو خطرناک عناصر سے محفوظ رکھنے پر زور دیا گیا تھا اور کمپنیوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے اے آئی سسٹم تیار کریں جو محفوظ ہوں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ قانون سازوں پر اے آئی ریگولیشن کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن منقسم کانگریس نے اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز